ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / موڈ بیدری میں سڑک پر چلتی کار اچانک آگ لگنے سے جل کر تباہ

موڈ بیدری میں سڑک پر چلتی کار اچانک آگ لگنے سے جل کر تباہ

Thu, 15 Dec 2016 13:22:11    S.O. News Service

موڈ بدری 15؍دسمبر (ایس او نیوز)یہاں سے قریب سمپیگے نامی مقام پر سڑک پر چلتی ہوئی کار میں اچانک آگ لگ گئی جس سے کار پوری طرح تباہ و برباد ہوگئی ۔ 

موصولہ رپورٹ کے مطابق نوین نامی مقامی کالج کا پی ای ٹیچر اپنی کار میں صبح کے وقت کالج کی طرف جارہا تھاکہ اچانک کار میں آگ بھڑک اٹھی اور جب تک فائر بریگیڈ والے پہنچ کر آگ بجھاتے ، تب تک کار پوری طرھ تباہ ہوچکی تھی۔ اب وہ کاراس حالت میں نہیں ہے کسی قسم کی مرمت کی جاسکے۔ آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔


Share: